پالک پنیر کوفتے کا لطف اٹھائیں
اجزاء ۔
پالک۔چھ سو گرام
ہری مرچ۔چار عدد
لہسن۔آٹھ جوئے
کارن فلور۔تین کھانے کے چمچ
نمک۔حسب ذائقہ
پنیر۔ایک سو پچیس گرام
ٹماٹر ۔گریوی کے لئے
مکھن۔تین کھانے کے چمچ
لونگ۔6عدد
چھوٹی الائچی۔4عدد
تیز پات۔4 عدد
ادرک پیسٹ۔ایک کھانے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ۔ایک کھانے کا چمچ
ٹماٹو پیوری۔دو کپ
سرخ مرچ پائوڈر۔ایک کھانے کا چمچ
شکر۔تین کھانے کے چمچ
قصوری میتھی۔آدھا چائے کا چمچ
فریش کریم۔ایک کپ
نمک۔حسب ذائقہ
ہرا دھنیا کترا ہوا۔دو کھانے کے چمچ
گرم مصالحہ پائوڈر۔آدھا چائے کا چمچ
کوکنگ آئل۔ڈیپ فرائی کے لئے
ترکیب۔پالک کو اچھی طرح دھو کر گرم پانی میں ابالیں اور ٹھنڈے پانی میں ڈال کر کچھ دیر بعد پانی نتھار لیں۔ پالک اور آدھی ہری مرچوں کو اچھی طرح چوپ کر کے اس میں نمک، چوپ کیا ہوا لہسن اور کارن فلور اچھی طرح ملائیں اور اس آمیزے کے بارہ حصے برابرکر لیں پنیر کو کدوکش کر کے اس میں نمک ملائیں اور اچھی طرح گوندھنے کے بعد بارہ گولیاں بنا لیں۔ اب پالک کا ایک ایک حصہ اپنے ہاتھ کی ہتھیلی پر رکھ کر اس میں پنیر کی گولیاں رکھ کر کوفتوں کی شکل دے دیں۔ مناسب گرم تیل میں ان کوفتوں کو پانچ منٹ تک تلیں اور نکال کر ایک طرف رکھ لیں۔ ایک برتن میں مکھن گرم کر کے اس میں تمام ثابت گرم مصالحہ شامل کریں اور جب یہ چٹخنے لگے تو ادرک و لہسن کا پیسٹ اور باقی ہری مرچیں ڈال کر دو منٹ تک بھونیں۔ ٹماٹر پیوری ڈال کر سرخ مرچ پائوڈر، گرم مصالحہ پائوڈر اور نمک بھی شامل کریں اور ایک کپ پانی ڈال کر پکنے دیں۔ ابال آنے پر آنچ ہلکی کر کے دس منٹ تک پکائیں۔پھر شکر، قصوری میتھی اور فریش کریم کی آمیزش کے بعد اس گریوی کےاوپر کوفتے درمیان سے دو حصے کر کے رکھ دیں مگر مزید نہ پکائیں کیونکہ کوفتے ٹوٹ جائیں گے۔