Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ: پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کے 3ریکارڈ

 
گیانا:ویسٹ انڈیز میں جاری ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے ریکارڈ ساز کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔آئرلینڈ کی ٹیم سے کھیلتے ہوئے فتح سمیٹ لی اور 3ریکارڈ بھی قائم کر لئے۔پاکستانی ویمنز ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پہلا ریکارڈ اپنا سب سے زیادہ اسکور 139رنز بنا کر قائم کیا صورت میں قائم کیا ۔دوسرے ریکارڈ کے طور پر کپتان جویریہ خان نے ٹی ٹوئنٹی کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلتے ہوئے ناقابل شکست 74 رنز کی اننگز کھیلی جو اس سے قبل کسی کھلاڑی نے نہیں بنائے۔ پاکستانی بولر نشرہ سندھو نے 4 اوورز میں صرف 8 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں جو ٹیم کیلئے کفایتی بولنگ کا نیا ریکارڈ ہے جو اس میچ میں یہ تیسرا ریکارڈ قائم کیا گیا۔ایونٹ کے گروپ میچوں میں آسٹریلیا اور ہند سے شکست کے باوجود اگلے راونڈ تک رسائی کی امید برقرار ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ میں "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: