Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی گولڈ میڈلسٹ باڈی بلڈر اوصاف یعقوب امریکہ روانہ

اسلام آباد : ایشیا کے باڈی بلڈنگ مقابلوں ”مسلمینیا ایشیا “ میں2 مرتبہ کے گولڈ میڈلسٹ پاکستانی باڈی بلڈر اوصاف یعقوب عالمی مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے امریکہ روانہ ہو گئے۔مسلمینیا ورلڈ چیمپیئن شپ رواں ہفتے امریکہ میں شروع ہو گی جس میں دنیا بھر سے تن ساز اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ اوصاف یعقوب نے کہا کہ عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے اور یہ سب ان کی ذاتی محنت اور لگن سے ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمینیا ایشیا میں دو مرتبہ گولڈ میڈل جیتا اور اب انٹرنیشنل مقابلوں مسلمینیا ورلڈ میں حصہ لینے جا رہا ہوں تاہم اس تمام جدوجہد میں مجھے کسی ادارے یا اسپانسر نے کوئی مدد یا معاونت فراہم نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت پاکستان ان کی سرپرستی کرے تو وہ باڈی بلڈنگ مقابلوں میں بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ میں "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: