Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا، طاہر داوڑ کے قتل کی تحقیقات کا حکم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا پولیس کے اعلیٰ افسر ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیرا عظم نے فوری طور پر معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے تحقیقات کا حکم دیا۔واضح رہے کہ ایس پی طاہر داوڑ وفاقی درالحکومت اسلام آباد سے لاپتہ تھے اور مبینہ طور پر انہیں اغوا کرکے افغانستان لے جایا گیا تھا جہاں انہیں قتل کردیا گیا جس کے بعد ان کی لاش افغان صوبے ننگرہار کے ضلع دربابا میں مقامی افراد کو ملی جس کے ساتھ ان کا ڈیوٹی کارڈ بھی برآمد ہوا۔
 خبر آتے ہی دونوں ممالک کے سفارت خانوں کے مابین رابطہ قائم ہوا جس پر آج وزیرا عظم نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے جس میں وزیر اعظم نے کہا کہ ایس پی طاہر خان کا قتل افسوس ناک ہے۔ اس واقعے کی نگرانی میں خود کررہا ہوں۔کے پی کے پولیس کو واقعے سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے اور مکمل تحقیقات کا حکم دینے کے ساتھ وزیراعظم نے اسلام آباد پولیس کو بھی خیبر پختونخوا پی پولیس سے مکمل تعاون کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو تمام انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کریں۔
 

شیئر: