Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق حکومتی منصوبہ

اسلام آباد:  ملک سے باہر رہنے والے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت کی جانب سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے سمندر پار پاکستانیز کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ حکومتی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے ’’نیا پاکستان کالنگ‘‘ کے نام سے منصوبہ شروع کیا ہے جس کے بعد متعلقہ وزارت تمام بیرون ملک پاکستانیوں کا ریکارڈ آن لائن (ویب سائٹ پر) جاری کرے گی۔ یہ ریکارڈ اوورسیز پاکستانیز کی ویب سائٹ پر بھی بھیجا جا سکے گا جس کے بعد ملک میں کسی بھی شعبے کے ماہر کی خدمات درکار ہوں گی تو اسے وطن واپس بلایا جا سکے گا۔ پروگرام کے تحت مختلف شعبوں کے ماہراوورسیزاپنا ڈیٹا جمع کرواسکیں گے جبکہ تعلیمی قابلیت، کسی بھی شعبے میں تجربے کی مدت اور دیگر متعلقہ ریکارڈ جمع کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:- - - - -سیاسی رہنماوں پر معاشی دہشت گردی کے الزامات
 

شیئر: