Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر سندھ کی گلابی انگریزی

کراچی ... سندھ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ گورنرعمران اسماعیل کو اگرانگریزی پر عبورنہیں تو وہ اردو میں ٹو ئٹ کرسکتے ہیں۔ اردو ہماری قومی زبان ہے۔ اگرگورنر انگریزی خود نہیں لکھ سکتے تو ہماری یا کسی اورکی خدمات لے لیں تاکہ سوشل میڈیا پر رسوائی نہ ہو ۔ٰعمران اسماعیل سے درخواست ہے کہ غلط انگریزی لکھنے کے بجائے اردو سندھی میں ٹوئٹ کردیاکریں۔ گورنر سندھ کی گلابی انگریزی کی وجہ سے مذاق بن رہا ہے۔ ۔سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت ہوگیا 100 دن پورے ہونے کو ہیں۔ اب وفاقی حکومت مسخرہ پن ختم کرے اورسنجیدگی اختیار کرے۔ تحریک انصاف کی حکومت کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں۔ پی ٹی آئی حکومت بننے کے بعدسے ملک میں سیاسی فوگ ہے۔ وزیراعظم اپنے وزراکو کریش کورس کرادیں کیونکہ وزراءحکومتی امور سے نابلد ہیں۔ انہیں پمرا اور نیپرا کے فرق پتہ نہیں اور نہ ایم او یو کے بارے میں کچھ پتہ ہے ۔ہمیں فکر ہے کہ یہ حکومت کیسے چلے گی اب تو یو ٹرن سے بات آگے نکل چکی ہے۔ اب تو یو چورنگی بن چکی۔ ایک سوال پر انہوں نے پی ٹی آئی وزراءکو ٹیوشن دینے کی پیشکش کی اور کہا کہ اگر وزیراعظم اپنے وزراءکی تربیت کے لئے کوئی کریش پروگرام شروع کرتے ہیں تو وہاں ٹیوشن پڑھانے کے لئے تیار ہوں۔

شیئر: