Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سمیت 13 مزید ممالک میں اسپاٹیفائی کی سروس شروع

اسپاٹیفائی نے وسط ایشیا اور نارتھ افریقہ کے 13 مزید ممالک میں اپنی سروس کا آغاز کر دیا ہے۔نئے ممالک میں متحدہ عرب امارات ، قطر ، الجیریا ، مصر ، لبنان ، اردن ، موروکو ، بحرین ، کویت ، تنزانیہ ، سعودی عرب اور فلسطین کے کچھ علاقے شامل ہیں۔ عرب ممالک کی مناسبت سے اسپاٹیفائی میں خصوصی پلے لسٹ عرب حب کے نام سے بھی شامل کی گئی ہے۔سعودی عرب میں اسپاٹیفائی کے پیڈ فیچرز کی قیمت 5.33 ڈالر ، عرب امارات میں 5.44 ڈالر اور مصر میں 2.80 ڈالر طے کی گئی ہے۔دیگر تمام ممالک کے لئے قیمت 4.99 ڈالر رکھی گئی ہے۔
 

شیئر: