کیلیفورنیاآگ،لاپتہ افراد ایک ہزار ہوگئے
کیلی فورنیا ...امریکی ریاست کیلی فورنیا کی شمالی کاونٹی بوٹے میں لگنے والی آگ ابھی تک بے قابو ہے۔ امریکی حکام کے مطابق آگ سے جھلس کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 71ہو گئی، ایک ہزار سے زائد تاحال لاپتہ ہیں۔ہزاروں مکانات بھی تباہ ہوئے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آگ سے متاثرہ ریاست کیلی فورنیا کا دورہ اور متاثرین سے ملاقات کریں گے۔ایک لاکھ 41 ہزار ایکڑ تک پھیلی کیمپ فائر پر اب تک 40 فیصد قابوپایا گیا ۔ ساڑھے پانچ ہزار فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ مکمل طور پر آگ بجھانے میں مزید 2ہفتے لگیں گے۔کیلی فورنیا کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 'کیمپ فائر سے اب تک 8650 گھر اور 260 کاروباری مراکز کو تباہ ہوچکے ۔