کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی وزیر اعظم عمران خان کے متنازع بیان کے حق میں میدان میں کود پڑے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی یو ٹرن سے متعلق بات بالکل درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کوئی لیڈر یو ٹرن نہیں لیتا تب تک بڑے فیصلے نہیں کر سکتا۔
تفصیلات کے مطابق عمران اسماعیل نے سندھ حکومت کے مشیر مرتضیٰ وہاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ میری انگریزی کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑگئے ہیں، انہیں اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے۔