علیمہ خان کیخلاف جے آئی ٹی کیوں نہیں بنی،نفیسہ شاہ
اسلام آباد... پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں دو قانون نہیں چلنے دیں گے۔ اگر فریال تالپور کے خلاف جے آئی ٹی بن سکتی ہے تو پھر علیمہ خان نیازی کے خلاف جے آئی ٹی کیوں نہیں بن سکتی؟ملک میں تمام شہری برابر ہیں۔ علیمہ خان کے حوالے سے قانون کیوں بے بس ہے؟ ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزیراعظم یو ٹرن خان نے کہا تھا کہ این آر او نہیں کروںاپنی ہمشیرہ علیمہ خان کو این آر او کیسے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں قانون ہے تو علیمہ خان نیازی سے کیوں نہیں پوچھا جاتا کہ انہوں نے بیرون ملک پراپرٹی کیسے خریدی۔ پیسہ کہا ں سے آیا۔ کس بینک کے ذریعے بیرون ملک رقم بھیجی، ان کا ذریعہ آمدن کیا ہے۔ آج تک انہوں نے کتنا ٹیکس ادا کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں ریکارڈ کرپشن ہوئی مگر نیب یا کسی ادارے نے کوئی کارروائی نہیں کی۔