Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افریقن نیشنز فٹبال کپ: مصر نے تیونس کو شکست دیدی

اسکندریہ :مصر کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر محمد صلاح نے قومی ٹیم کو اپنے فیصلہ کن گول کے ذریعے افریقن کپ آف نیشنز کے آخری کوالیفائنگ میچ میں کامیابی دلا دی جبکہ 2-3سے فتح کے نتیجے میں مصری ٹیم نے ٹورنامنٹ میں تیونس کی100فیصد فتوحات کا ریکارڈ بھی خراب کردیا ۔ دونوں ٹیمیں اس میچ سے پہلے ہی اپنے بر اعظم کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کر چکی تھیں۔ محمدصلاح اس وقت ٹیم کی مدد کو آئے جب میچ 2-2گول سے برابر تھا تاہم انگلش کلب لیور پول میں کامیابیوں اور ریکارڈ کی نئی تاریخ رقم کرنے والے محمد صلاح نے فیصلہ کن گول کرکے مصر کو کامیابی سے ہمکنار کردیا ۔گزشتہ ہفتے تیونسی کلب نے مصری کلب الاہلی کو افریقن چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں شکست دی تھی جس کے بعد مقامی شائقین اس میچ کے ذریعے اس ناکامی کا بدلہ لینے کے خواہشمند تھے اور صلاح نے انہیں مایوس نہیں کیا ۔ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے دیگر میچوں میں مراکش نے کیمرون کو0-2سے شکست دے دی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: