Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کل ملیں گے،اسدعمر

اسلام آباد....پاکستان سعودی عرب سے امداد کی مد میں ایک ارب ڈالرپیر تک حاصل کرلے گا۔ زر مبادلہ میں اضافہ ہوگا۔وزیر خزانہ اسد عمر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان میںپہنچ جائےگی۔ سعودی ہم منصب نے یقین دہانی کرائی ہے کہ امداد کا دوسرا اور تیسرا حصہ اگلے 2 ماہ میں موصول ہوگا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ تیل کی در آمد میں تاخیری ادائیگی کی سہولت اگلے ماہ سے ملنا شروع ہوجائے گی۔انہوںنے کہاکہ یہ چین کی جانب سے ملنے والی بے مثال امداد ہے۔ وعدہ کیا کہ اس کی تفصیلات کو عیاں نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی واحد وجہ ہماری معیشت میں تیزی لانا اور کسی خلا کو پر کرنے کے لئے کسی قرض کی جانب نہ جانا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ قرض کی شرائط پر نہیں بلکہ وسیع معاشی اصلاحات پیکج پر بات کر رہے ہیں۔آئی ایم ایف کا پاکستان کےلئے فنڈنگ 6 سے 6.5 ارب ڈالر کا ہے۔اسد عمر نے بتایا کہ ہماری سمت واضح ہے کہ ہم بوجھ صرف زیادہ آمدن والے افراد پر ہی ڈالیں گے۔انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان اسٹیل ملز، پاکستان ریلویز اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی تاہم اس کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی لائی جائے گی۔
 

شیئر: