چھندواڑہ اور اندورمیں مودی کا انتخابی ریلیوں سے خطاب
بھوپال۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی آج مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ اور اندور میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ ان کے ذریعے بھارتیہ جنتا پارٹی ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ کے گڑ ھ چھندواڑہ میں نقب لگانے کی کوشش کرے گی۔پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مودی دوپہر سوا 3 بجے چھندواڑہ میں اور سوا 6 بجے اندور میں ریلی سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم مودی اسکے بعد20 نومبر کو جھابوا اور ریوا میں، 24 نومبر کو مندسور اور چھتر پور میں اور 25 نومبر کو ودیشا اور جبل پور اضلاع میں منعقد انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ بھی آج مدھیہ پردیش کے دورے پر رہیں گے۔وہ صبح 11بجے رائے پور سے ستنا پہنچیں گے۔ وہاں سے ہیلی کاپٹر سے12بجکر5منٹ پررام لیلا میدان سنگرولی میں جلسے سے خطاب کرنے کے بعد دوپہرایک بجکر50منٹ پر اسٹیڈیم گراؤنڈ امریا پہنچ کر ریلی سے خطاب کریں گے۔وہ امریا سے3بجکر 35منٹ پر موہنی دیوی اسٹیڈیم چرھٹ میں جلسے سے خطاب کرنے کے بعد4بجکر30منٹ پرضلع ریوا کے دیوتالاب پہنچ کر عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔پونے 6بجے وہ دیوتالاب سے مھر پہنچ کر روڈ شو میں شریک ہونگے۔