Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اینٹی بائیوٹک دوائوں سے یورپ میں سالانہ 33 ہزار اموات

لندن ۔۔۔ بیماریوں کی رو ک تھام کے یورپی ادارے کے جائزے کے مطابق یورپی یونین میں اینٹی بائیوٹک دوائوں کیخلاف مزاحمت پیدا کر لینے والے بیکٹریا سے سالانہ بنیادوں پر33 ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔بیماریوں سے بچاؤ کے یورپی سینٹر ’ای سی ڈی سی‘ کے ایک تازہ مطالعے کے مطابق ایسی بیماریاں جن کے خلاف ’اینٹی بائیوٹک‘ ادویات کارگر ثابت نہیں ہوتیں ،ان کی تعداد2007ء سے مسلسل بڑھ رہی ہے۔ 2007ء میں ان بیکٹریا نے تقریباً 25 ہزار افراد کی جان لی تھی۔ان بیکٹریا سے سب سے زیادہ متاثر بچے اور عمر رسیدہ افراد ہوتے ہیں کیونکہ ان کا مدافعتی نظام قدرے کمزور ہوتا ہے۔ سائنسدان پہلے بھی خبردار کر چکے ہیں کہ یہ بیکٹریا آہستہ آہستہ انتہائی طاقتور اینٹی بائیوٹک دوائوں کے خلاف مزاحمت پیدا کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

شیئر: