نیشنز لیگ: پرتگال بمقابلہ اٹلی میچ بغیر گول کے برابر
میلان: پرتگال کی فٹبال ٹیم اپنے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی عدم موجودگی کے باوجود سابق ورلڈ چیمپیئن اٹلی کے خلاف میچ برابر کھیل کر نیشنز فٹبال لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ میچ کے دوران دونوں ٹیمیں مواقع ملنے کے باوجود گول کرنے میں ناکام رہیں اور اس برابری کا تمام فائدہ پرتگال کو پہنچا جو گروپ اے تھری میں پہلے نمبر پر بھی آگئی جبکہ اٹلی کی ٹیم کو دوسری پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔ پرتگال کیلئے اہم بات یہ بھی تھی کہ یہ میچ اٹلی کے ہوم گراونڈ پر ہورہا تھا یوں اسے نسبتاً زیادہ دباو کا سامنا تھا لیکن اطالوی ٹیم ہوم گراونڈ اور کراوڈ کے اضافی فائدے کے باوجود پرتگال کو نیچا نہ دکھا سکی۔میچ کے دوران اطالوی گول کیپر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی یقینی گول بچا کر اپنی ٹیم کو شکست کی خفت سے بھی بچا لیا ۔ یہ مسلسل دوسرا میچ تھا جس میں پرتگالی ٹیم کو اپنے سپر اسٹار فٹبالر رونالڈو کی خدمات حاصل نہیں تھیں۔ رونالڈو ان دنوں اہلخانہ کے ساتھ چھٹیاں منا رہے ہیں۔
کھیل اور کھلاڑیوں کی مزید خبروں اور تبصروں کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں