ویمنز ورلڈ کپ: آخری میچ ہارنے کے بعد 2 آئرش بہنوں کی ریٹائرمنٹ
گیانا :ویمنز ورلڈ کپ میں اپنا آخری میچ بھی ہارنے کے بعد 2جڑواں بہنوں سمیت آئرش ٹیم کی4ارکان نے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا ۔ گروپ بی میں موجود آئرلینڈ کی ویمنز ٹیم کو آخری لیگ میچ میں نیوزی لینڈ نے8وکٹوں سے شکست دی۔میچ کے دوران آئر لینڈ نے9وکٹوں کے نقصان پر79رنز بنائے ۔نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 2وکٹوں پر8ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا ۔میچ کے خاتمے پر آئرش ٹیم میں کھیلنے والی جڑواں بہنوں ایسوبل جوائس اور سیسلیا جوائس کے علاوہ کلیر شیلنگٹن اور سیارا میٹکلف نے بھی انٹر نیشنل کیریئر کو خیر باد کہنے کا اعلان کردیا ۔ پاکستان ویمنز ٹیم نے اس ایونٹ میں گروپ میچ میں آئرش ٹیم کو ہرا کر واحد کامیابی حاصل کی تھی۔ ایسوبل جوائس اور سیسلیا جوائس کے3بھائی بھی آئر لینڈ کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔یہ خاندان منفرد اعزاز رکھتا ہے کہ اس کے5بہن بھائیوں نے انٹر نیشنل کرکٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔دونوں بہنیں آئر لینڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ بھی کھیل چکی ہیں جبکہ ان کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی تعداد بالترتیب79،55اور57،43 میچزہے۔آئرش کپتان نے کہا کہ د ونوں بہنوں اور بقیہ دونوں کرکٹرز نے ٹیم کیلئے جو خدمات انجام دیں ان کا شکریہ ادا کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ، ہم ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
کھیل اور کھلاڑیوں کی مزید خبروں اور تبصروں کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں