سرائے گڑھ۔۔۔بہار میں ضلع سوپول کے سرائے گڑھ میں نہر پر تعمیر پل پر چڑھنے کے دوران ٹریکٹر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر وہاں موجود جھونپڑی پر الٹ گیا جس میں 2افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثے کے بعد گاؤں والے مشتعل ہوگئے اور پولیس کو جائے وقوعہ پر جانے سے روک دیا اور دونوں افراد کی لاشوںکو سڑک پر رکھ کر پولیس و انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے سڑک جام کردی۔اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم قیوم انصاری اور ایس ڈی پی او ودیا ساگر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا۔ایس ڈی ایم نے مرنیوالوں کے لواحقین کو فوری امداد کے طور پر 20، 20ہزار روپے دینے اور سرکاری سطح پر معاوضہ دلانے کی یقین دہانی کرائی۔پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں اور حادثہ کاشکار ٹریکٹر کو ضبط کرکے ڈرائیورکیخلاف کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -اتراکھنڈ میں بس 150 فٹ گہری کھائی میں جاگری، 12افراد ہلاک