نئی دہلی۔۔۔ہندوستان میں تیارکی جانیوالے انتہائی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین18-کا کامیاب تجربہ ضلع مراد آباد اور نگینہ اسٹیشنوں کے درمیان کیا گیا۔چنئی کی انٹیگرل کوچ فیکٹری میں یہ ٹرین تیار کی گئی۔لکھنؤ کی ڈیزائننگ ریسرچ اینڈکریٹیرین کمپنی کی ٹیم نے 2دن تک ٹرین کا انجن،پہیوں،بریک ، بوگیوں کی تزئین و آرائش وغیرہ کا تکنیکی جائزہ لیا۔ اس کے بعد ٹرین کو ہری جھنڈی دی گئی۔یہ ٹرین مراد آباد سے نجیب آبادکے نگینہ اسٹیشن کیلئے روانہ کی گئی۔ پہلے مرحلے میں ٹرین مراد آباداور نگینہ کے درمیان30کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلائی گئی۔ اس کے بعد 60کلومیٹر کی اسپیڈ سے ،بعدازاں90کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلائی گئی۔نگینہ سے واپس ہوتے ہوئے ٹرین میں مسافروں کے وزن کے برابر ریت کی بوریاں لاد کر 100کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلائی گئی۔ ڈی آر ایم اجے کمار سنگھل نے بتایا کے مراد آباد سے نگینہ اسٹیشن کا فاصلہ 78کلومیٹر ہے۔یہاں ایک ہفتے تک الٹراماڈرن(سیمی ہائی اسپیڈ ) ٹرین تجرباتی طور پر چلائی جائیگی۔تجربہ مکمل ہونے کے بعدجنوری 2019سے اس ٹرین کو دہلی اور بھوپال کے درمیان چلانے کی تجویز ہے۔اس ٹرین کی بدولت مسافروں کو آرام دہ سفر کے ساتھ کم وقت پر منزل مقصودتک پہنچنے کی سہولت حاصل ہوجائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - - -2019ء تک 10ہزار الیکٹرک کاریں چلانےکی تیاری
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں