اسلام آباد... وزیر اعظم عمران خان سے شہید ایس پی طاہر داوڑ کی فیملی نے ملاقات کی ۔ وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی، آئی جی پولیس خیبر پختونخوا بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے غم زدہ خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہاکہ ایس پی طاہر داوڑ نڈر اور فرض شناس افسر تھے۔ انکی فرض شناسی اور بہادری پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لئے باعث افتخار ہے۔ ایس پی طاہر داوڑ کی شہادت سے پولیس ڈیپارٹمنٹ ایک ذمہ دار اور فرض شناس افسر سے محروم ہو گیا ۔وزیرِ اعظم نے غم زدہ خاندان کو ہر ممکنہ سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان کی شہید ایس پی طاہر داوڑ کی فیملی سے ملاقات
شہید ایک نڈر اور بے باک آفیسر تھے وزیراعظم عمران خان کا شہید ایس پی کو خراج تحسین اور بلند درجات کے لیے دعا#PMIK pic.twitter.com/mbwiMIhWTm— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) November 19, 2018