Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاشقجی سے غیر معمولی دلچسپی فضول عمل ہے، ٹرمپ

واشنگٹن ...امریکی صدر ٹرمپ نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انہیں 5بار یقین دہانی کرائی ہے کہ سعودی شہری جمال خاشقجی کے قتل کے واقعہ سے انکا کوئی تعلق نہیں۔ امریکی ویب سائٹ ”ایکسکیوز“ میں وائٹ ہاﺅس کے ذرائع سے اطلاع دی ہے کہ صدر ٹرمپ نے جمال خاشقجی کے مسئلے سے امریکہ میں حد سے زیادہ دلچسپیی پر حیرت اور تعجب کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے معاونین سے گفتگو میں کہا کہ خاشقجی امریکی شہری نہیں تھے او رنہ ہی انہیں امریکہ میں قتل کیا گیا۔ نہ جانے کیوں عالمی برادری اس مسئلے میں ا تنا زیادہ دلچسپی لے رہی ہے۔ یہ فضول قسم کی حرکت ہے۔ امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ کئی ممالک ایسے ہیں جن کے ساتھ امریکہ کے تعلقات ہیں۔ ان میں چین بھی ہے جس نے انتہائی گھناﺅنی حرکتیں کی ہیں۔ امریکی صدر نے اپنے معاونین سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آخر امریکہ خاشقجی کے مسئلے سے متعلق کوئی بھی موقف کیوں اختیار کرے۔ خاشقجی امریکی شہری نہیں تھے اور نہ ہی انکے قتل کا واقعہ امریکہ میں پیش آیا لہذا ہم اس حوالے سے کوئی بھی اقدام کیوں کریں؟
 

شیئر: