عقبہ ضلع کا راستہ 10دن کیلئے جزوی طور پر بند
ابہا... عقبہ ضلع کا راستہ جزوی طور پر 10دن کیلئے بند کردیا گیا۔ گورنر عسیر شہزادہ فیصل بن خالد نے عسیر پولیس اور محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر نیز 23سرکاری اداروں کے مدیران کی سفارش پر عقبہ ضلع کا راستہ 10دن کےلئے جزوی طور پر بند کرنے کی منظوری دیدی۔ عقبہ ضلع کے دوسرے انڈر پاس کے بعد چٹان گرنے کی وجہ سے صورتحال مخدوش ہوگئی تھی۔ اصلاح و مرمت کی جارہی ہے۔