600چوری اور 7قتل کی واردات انجام دینے والا گروہ گرفتار
فریدآباد۔۔۔فرید آباد کرائم برانچ کی خصوصی پولیس نے چوری، ڈکیتی ، قتل اور لوٹ کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 3بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا۔پوچھ گچھ کے دوران تینوں نے 7افراد کو قتل اور 600سے زیادہ چوری کی واردات انجام دینے کی بات قبول کی۔گروہ نے ایک واردات فریدآباد جبکہ باقی گجرات، سورت ، ہریانہ کے پلول ، کروچھیتراور پنجاب میں انجام دیں۔ڈی سی پی کرائم لوکیندر سنگھ نے بتایا کہ ملزمان نے فرید آباد کے سیکٹر 24میں قتل کی واردات انجام دی تھی۔ لوٹ مار سے حاصل ہونیوالی رقم کی تقسیم کے مسئلے پر گروہ میں شامل اروند کو قتل کردیا تھا۔پولیس نے ملزمان کا ریمانڈ حاصل کرکے مزید تفتیشی کارروائی شروع کردی۔
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں