Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دواﺅں کو منظم کرنے والے قوانین میں جھول موجود ہے، سعودی ایف ڈی اے

ریاض.....سعودی ایف ڈی اے کے چیئرمین ڈاکٹر ہشام الجضعی نے بتایا ہے کہ دواﺅں کو منظم کرنے والے قوانین میں جھول موجود ہے۔ انہوں نے آرزو ظاہر کی کہ اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک دواﺅں اور ویکسین کے سلسلے میں ایک دوسرے پر انحصار کریں ۔ وہ بدھ کو انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں منعقدہ او آئی سی رکن ممالک میں ایف ڈی ایز کے سربراہوں کے پہلے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انڈونیشیا کی وزیر صحت بھی اجلاس میں موجود تھیں۔ سعودی عہدیدار نے کہا کہ حالیہ ایام میں دواﺅں کا منظر نامہ الجھا ہوا ہے۔ گلوبلائزیشن ، سرحد پار دواﺅں کی منتقلی اور کثیر تعداد میں لوگوں کی آمد و رفت کے باعث دوا سازی کے قوانین کا دائرہ کسی ایک علاقے اور ریاست تک محدود نہیں رکھا جاسکتا یہ تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ 

شیئر: