Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہر طرف ترقی کے چراغ

جمعرات22نومبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے جریدے ”البلاد“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ملک کے مختلف علاقوں کے دورے اور ہموطنوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عوام اور قائدین ایک دوسرے سے تپاک کے ساتھ مل کر اپنی محبت کا پرجوش طریقے سے اظہار کررہے ہیں۔ شاہ سلمان کے یہ دورے ہر علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کی شروعات اور مکمل ہونے والے منصوبوں سے استفادے کی عملی نوید ہیں۔
شاہ سلمان القصیم، حائل او رتبوک کے دورے کے بعد الجوف پہنچے۔ وہاں سے شمالی حدود ریجن آگئے جہاں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کرینگے اور کئی کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ سرفہرست ”وعد الشمال صنعتی شہر“ کا منصوبہ ہے۔ یہاں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری سے شاندار منصوبے روبعمل لائے جائیں گے۔ شاہ سلمان کے دوروں سے ترقیاتی کارناموں کا زریں سلسلہ نمایاں ہوکر سامنے آرہا ہے۔ مملکت کے تمام علاقے اپنے یہاں تعمیر و ترقی کے کاررواں کو رواں دواں انداز میں آگے بڑھتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔ سعودی وژن 2030کے اہداف تیزی سے پورے ہورہے ہیں۔ قومی اقتصا د پر اسکے اثرات اجاگر ہونے لگے ہیں۔ جی ٹوئنٹی کے توسط سے سعودی عرب کی منفرد تصویر مضبوط ہورہی ہے۔ سعودی عرب جی ٹوئنٹی اور تیل منڈی میں استحکام کی پالیسی کے ذریعے دنیا بھر کے ممالک خصوصاً بڑے ممالک سے خراج تحسین وصول کررہا ہے۔ بڑے ممالک کا کہناہے کہ وہ سعودی عرب کےساتھ اسٹراٹیجک شراکت کو ضروری سمجھتے ہیں۔ سعودی عرب اپنے فرزندوں کی بھلائی اور بنی نوع انساں کی فلاح و بہبود کیلئے شراکت کی پالیسی پر گامزن ہے۔
 ٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: