Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان امن کے لئے سنجیدہ نہیں، عبداللہ عبداللہ

پیرس... افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہاہے کہ طالبان نے ملک میں 17 سالہ شورش کے خاتمے کے لئے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی ۔ایسا لگتا ہے کہ وہ امن کے لئے سنجیدہ ہی نہیں۔ اگر انتخابات سے پہلے طالبان سے بات چیت کا مثبت نتیجہ آتا ہے تو یہ بہت حیران کن ہوگا ۔ افغان عوام اس کو خوش آمدید کہیں گے۔حالات جیسے بھی ہوں افغانستان کے صدارتی انتخاب مقررہ وقت پر ہی ہونے چاہئیں۔ یہ سب سسٹم کا حصہ ہے۔ایک انٹرویو میں افغان چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ امر یکہ کی امن عمل کے لئے حالیہ کوششوں کے باوجود ابھی تک افغان طالبان نے ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا جس سے ظاہر ہوتا ہو کہ طالبان ملک میں 17 سالہ شورش کا خاتمہ چاہتے ہوں۔بہت جلد کوئی نتیجہ اخذ نہیں کرنا چاہتے لیکن اب تک کہ تجربہ کی بنیاد پر یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ طالبان نے امن عمل میں شامل ہونے کے لئے کوئی ارادہ نہیں کیا۔

شیئر: