Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیم کی کامیابی کی دعا کریں، ہاکی کوچ کی اپیل

  لاہور:پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ ریحان بٹ کہا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے ہندجا رہی ہے، گرین شرٹس کی تیاریاں بھرپور ہیں اور تمام کھلاڑی میگا ایونٹ میں کیریئر کا بہترین کھیل پیش کرنے کیلئے بھی پرعزم ہیں تاہم پوری قوم سے اپیل ہے کہ عالمی کپ کے مقابلوں کے دوران اپنی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کریں اور اس کی کامیابی کے لئے بھرپور دعائیں کریں۔ریحان بٹ کا کہنا تھا کہ ہا کی پاکستان کا قومی کھیل ہے، یہ واحد کھیل ہے جس نے پاکستان کو انٹرنیشنل مقابلوں میں سب سے زیادہ ٹائٹل دلائے۔ پاکستان ورلڈ کپ ، چیمپیئنز ٹرافی اور اولمپکس سمیت دنیا کے تمام ہاکی ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہا ہے اوریہ ٹیم ایک بار پھر ہند عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہے ۔ایک سوال پر قومی کوچ نے کہا کہ ہمارا پہلا میچ مضبوط حریف جرمنی کے ساتھ ہے۔ جرمنی کی ٹیم اس ورلڈ کپ میں فیورٹ ٹیم سمجھی جا رہی ہے۔ جرمنی کے خلاف میچ میں کامیابی کی صورت میں نہ صرف کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا بلکہ دوسرے میچز میں بھی بہتر کارکردگی دکھا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایشین اسٹائل کی ہاکی کھیلنا ہی ہمارا اصل ہنرہے، اسی اسٹائل کو اپناکر ورلڈ کپ کے میچوں کے نتائج اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے ۔ہاکی ورلڈ کپ ہاکی میں 20 سالہ ابوبکر محمود پاکستانی ٹیم کے سب سے کم عمر کھلاڑی ہوں گے۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 31 سالہ راشد محمود پاکستانی اسکواڈ کے سب سے عمررسیدہ کھلاڑی ہوں گے جبکہ گول کیپر عمران بٹ ، محمد زبیراورفیصل قادر کی عمر 30، 30 سال ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: