چین میں کیپسول ہوٹل تعمیر
بیجنگ- - - -مریضوں کااسپتال میں رہنا خود اْن کے لئے تو تکلیف کا باعث ہوتا ہی ہے لیکن عزیز واقارب اس دوران شدید اذیت کا شکار رہتے ہیں تاہم چین میں اس مسئلے کا حل ڈھونڈ لیا گیا ہے۔ صوبے ہینان میں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے وابستہ اسپتال نے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل مریضوں کے رشتہ داروں کے رات بسر کرنے کے لئے 10 سلیپنگ کیپسول نصب کیے ہیں۔ہرکیپسول کی لمبائی تقریباً 2 میٹر جبکہ چوڑائی اور اونچائی ایک میٹر ہے، ہرکیپسول میں صاف ستھرا بستر، لائٹ اور آئی سی یو وارڈ سے ہنگامی کال سننے کے لئے انٹرکام پینل کی سہولت موجود ہے۔یہ سلیپنگ کیپسولز رشتہ داروں کے لئے خصوصی طور پر قائم ایریا میں نصب کئے گئے ہیں جہاں پبلک روم میں ٹی وی اور لوگوں کی مختلف اشیاء رکھنے کے لئے تالے کے ساتھ الماریاں بھی موجود ہیں۔ سامان رکھنے والوں سے کسی قسم کا معاوضہ بھی وصول نہیں کیا جاتا۔