چینی قونصلیٹ پر حملہ،ماسڑ مائنڈ کون ہے؟
کراچی...سی پیک کے خلاف ہند کا پاکستان مخالف عناصر سے گٹھ جوڑ سامنے آگیا ۔کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ نئی دہلی کے اسپتال میں زیر علاج ہے۔ذرائع نے دعوی کیا کہ کالعدم بلوچ تنظیم کا کمانڈر اسلم اچھو چینی قو نصلیٹ پر حملے میں ملوث ہے۔ کا لعدم بلوچ تنظیم کا کمانڈر ان دنوں نئی دہلی کے اسپتال میں زیر علاج ہے۔اسلم اچھوسبی کے قریب آپریشن میں زخمی ہوا تھا۔ڈیڑھ سال پہلے ہونےوالے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بی ایل اے کے کئی دہشت گردمارے گئے تھے۔دریں اثناءچینی قونصلیٹ پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی کا سراغ لگاتے ہوئے شاہراہ قائدین پر واقع شوروم پر چھاپہ مار کر 2 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ذرائع کے مطابق گاڑی کے مالک نے جس شوروم پر گاڑی فروخت کی وہاں چھاپہ مارا گیا، گاڑی بعد میں چھینی گئی، چوری ہوئی یا فروخت ہوئی، تحقیقات جاری ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گردوں نے سفید رنگ کی کار استعمال کی۔ کار سے متعلق چوری کیے جانے یا چھینے جانے کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا۔