Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قانون توڑنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، سریندر سنگھ

حیدرآباد.... بی جے پی کے یوپی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی سریندر سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ وہ 25نومبر کو اپنے حامیوں کیساتھ وی ایچ پی کی دھرم سبھا میں شامل ہونے والے ہیں۔ اگر رام مندر کی تعمیر میں کوئی رکاوٹ پیش آتی ہے تو وہ قانون توڑنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ سریندر سنگھ نے کہا ہے کہ رام مندر کی تعمیر میں اگر حالات بگڑتے ہیںیا آئین کو ہاتھ میں لینے کی بات آتی ہے تو وہ اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اگر ضرورت پڑتی ہے تو 1992ءکی تاریخ دہرائی جائیگی اورقانون توڑ کر رام مندر کی تعمیر کا باضابطہ کام شروع کردیا جائیگا۔
 

شیئر: