لندن ...برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے نے ایسی کوئی کمٹمنٹ دینے سے انکار کر دیا کہ وہ پارلیمنٹ میں بریگزٹ ڈیل کی عدم منظوری کی صورت میں مستعفی ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ اپنے بارے میں نہیں سوچ رہی بلکہ ملک کے مستقبل کے لئے فکرمند ہوں۔ تھریسامے کو بریگزٹ ڈیل کی پارلیمانی منظوری کی مشکل کا سامنا ہے۔ اپنی سیاسی جماعت کنزرویٹو پارٹی کے بعض اراکین کے علاوہ اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی مخالفت کا بھی سامنا ہے۔ دوسری جانب بریگزٹ ڈیل کی منظوری یورپی یونین اتوار کی سمٹ میں دے سکتی ہے۔