وزیر اعلی بلوچستان اور اسپیکر کے اختلافات ختم
کوئٹہ ...وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال اور اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید ہا شمی اور چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور اسپیکر کے درمیان صلح میں اہم کردار ادا کیا ۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا تھا ۔چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کی اور تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ بعد ازاں بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید ہا شمی نے وزیراعلیٰ میر جام کمال اور اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کے اعزازمیں عشائیہ دیا ۔ اختلافات ختم ہونے کے بعد بلوچستان میں ان ہاوس تبدیلی کے امکانات بھی ختم ہو گئے ۔