ہاکی ورلڈ کپ : پریکٹس میچ میں فرانس نے پاکستان کو ہرادیا
بھوبنیشور:ہاکی ورلڈ کپ سے قبل ہی پاکستان کی تیاریوں کا پول کھل گیا۔ فرانس نے گرین شرٹس کو پریکٹس میچ میں ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دیدی۔ بھوبنیشور میں ہونے والے اس میچ میں پاکستانی کھلاڑی آغاز میں ہی خاصے پریشان دکھائی دئیے جس کا بھر پور فائدہ فرانس نے اٹھایا اور وقفے وقفے سے گول کرنے کا سلسلہ برقرار رکھا۔میچ کے دوران گرین شرٹس کو بھی گول کرنے کے متعدد مواقع میسر آئے لیکن کھلاڑی ان مواقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔ قومی ٹیم کی طرف سے واحد گول پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ علیم بلال نے کیا۔پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا پریکٹس میچ 28 نومبر کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ یکم دسمبر کو جرمنی کے خلاف کھیلے گی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں