کیلی فورنیا میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
کیلی فورنیا ...کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر 18 دن بعد قابو پالیا گیا ۔آگ کے شعلوں نے ایک لاکھ 54 ہزار ایکڑ اراضی کو لپیٹ میں لیا تھا۔ فائر فائٹر حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آگ 100 کنٹرول میں ہے۔متاثرہ علاقے میں ہونے والی بارش نے آگ بجھانے کے عمل کو آسان بنایا۔کیلیفورنیا کے جنگلات میں ریاستی تاریخ کی بد ترین آگ 8 نومبر کو لگی تھی۔ آتشزدگی میں 87 افراد ہلاک اور 249 لا پتہ ہوئے ۔ ایک لاکھ 53 ہزار سے زائد ایکڑ کا رقبہ متاثر ہوا۔ 14 ہزار مکانات اور سیکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا۔کیلیفورنیا کے گورنر پہلے ہی گلوبل وارمنگ سے جنگلات کی آگ میں اضافے کا خدشہ بیان کر چکے ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے محکمہ جنگلات کی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کو آگ لگنے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔