شادی ہال میں دولہاکی دھنائی
نینی تال۔۔۔ پی اے سی میں ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر تعینات دولہا کی شادی کی تقریب ضلع کے ہوٹل میں جاری تھی۔شادی کی آخری رسومات کی ادائیگی سے قبل پہلی بیوی نے تقریب میں پہنچ کر دولہاکی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے ہنگامہ برپا کردیا۔موقع پر موجود دلہن کے گھروالوں نے دولہا کی جم کر دھنائی شروع کردی۔ہنگامہ آرائی دیکھ کر دلہن کی والدہ بیہوش ہوگئیں۔رودر پور کی رہنے والی خاتون نے الزام لگایا کہ پہلے شوہر سے طلاق کے بعد اکتوبر میں پی اے سی کے اہلکاردولہے نے شادی کی تھی۔خاتون نے بتایا کہ شوہر نے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے بتایا تھاکہ وہ اپنے بھائی کی شادی میں نینی تال جارہا ہے۔شادی ہال میں ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔ نینی تال تھانے کے ایس آئی دیپک بشٹ اورآئی جی آفس میں تعینات پولیس اہلکار گنیش بشٹ موقع پر پہنچ کر ہنگامہ پر قابو پایا۔پولیس دولہا کو پولیس اسٹیشن لے آئی جہاں دولہا والوں نے دلہن کے گھروالوں کو شادی میں ہونیوالے اخراجات ادا کرنے پر اتفاق کیا۔ بعد ازاں پولیس نے فریقین میںصلح کراکر معاملہ رفع دفع کردیا۔
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں