ریاض..... یہاں البدیعہ دعوة سینٹر میں ایک ماہ کے دوران 377 غیر ملکی حلقہ بگوش اسلام ہوگئے۔ وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی مملکت بھر میں دعوة سینٹرز قائم کئے ہوئے ہے ۔ یہاں تعینات داعیان کرام اسلامی شعور و آگہی پر مامور ہیں۔ البدیعہ دعوة سینٹر کے ڈائریکٹر شیخ فواد الرشید نے اپنے یہاں تعینات 8 مبلغین کو بہترین کارکردگی کے مظاہرے پر توسیعی اسناد سے نوازا۔ انہوں نے اس بات پر دلی مسرت کا اظہار کیا کہ ان کے یہاں کام کرنے والے داعی حضرات غیر مسلموں کو دین اسلام سے متعارف کرانے کیلئے بہترین طور طریقے استعمال کررہے ہیں۔