Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5انشورنس کمپنیوں کو ساما کا انتباہ

ریاض.... سعودی عربین مانیٹرنگ اتھارٹی (ساما) نے5 کمپنیوں کو 20 دن کے اندر اپنی پوزیشن قانون کے دائرے میں لانے کا انتباہ دے دیا۔ عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں کمپنیوں سے لائسنس سلب کرلیا جائےگا۔ ساما نے منگل کو اپنی ویب سائٹ پر یہ اطلاع دی ہے کہ آزاد پیشوں والی متعدد کمپنیوں نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے اور ساما کی جانب سے جاری کردہ کسی بھی خط کا جواب نہیں دیا۔ انہیں 20 روز کے اندر اندر اپنی قانونی پوزیشن ٹھیک کرنا ہوگی وگرنہ ان کے لائسنس ضبط کرلئے جائیں گے۔ ان کمپنیوں میں نجم التظافر انشورنس کمپنی، مزون النمائ، الوفاء، شایر اور وثیقتی شامل ہیں۔ 

شیئر: