آئیڈیاز 2018ءدوسرے روز بھی بھرپور انداز میں جاری
کراچی: آئیڈیاز 2018ءکا کراچی میں دوسرا روز شروع ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں جاری دفاعی نمائش میں 52 ملکوں کے 260 مندوب اور 6 ملکوں کے ائرچیفس شریک ہیں جبکہ 14 ممالک اپنے دفاعی سامان کے ساتھ بھرپور شرکت کررہے ہیں۔نمائش میں پاکستان ایئرفورس کے اسٹال کے علاوہ پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کے منفرد اسٹال پر پاک فضائیہ کے تیار کردہ ڈرونز اور دیگر مختلف سیمولیٹرز ڈسپلے کئے جا رہے ہیں جبکہ جے ایف 17 تھنڈر اور سپر مشاق طیارے بھی نمایش میں اپنی شان دکھائیں گے۔ ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے مطابق دفاعی نمائش میں ملکی اورغیر ملکی کمپنیوں کے 522 اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ جبکہ دفاعی معاہدوں کے ایم او یوزمیں مزید اضافے کا امکان ہے اورترکی، چین، روس، امریکہ، فرانس، جرمنی، اٹلی سمیت دیگر ممالک کے پویلینز بھی موجود ہیں۔