ریاض.... سعودی عرب غیر ملکی اثاثوں کے حوالے سے جی 20 میں تیسرے نمبر پر آگیا۔ چین پہلے اور جاپان دوسرے نمبر پر ہے ۔ سعودی عرب 1.9 ٹریلین ریال کے بقدر 507.2 ارب ڈالر کا مالک ہے۔ یورپی یونین میں شامل ممالک کو چھوڑ کر جی 20 کے ممبر ممالک کے یہاں غیر ملکی مجموعی اثاثے 7.9 ٹریلین ڈالر ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار اکتوبر کے اواخر کے ہیں۔ سعودی عرب ان میں 6.4 فیصد کا مالک ہے۔ یورپی یونین کو جو 28 ممالک پر مشتمل ہے اس تقابل سے اس لئے جدا رکھا گیا ہے کیونکہ اس کا مقابلہ کسی ایک ریاست کی معیشت سے نہیں کیا جاسکتا۔