راکھی نے جیون ساتھی ڈھونڈلیا
جمعرات 29 نومبر 2018 3:00
بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے بھی جیون ساتھی ڈھونڈلیا۔ کہتی ہیں کہ میںجلد شادی کروں گی۔ہندوستانی خبروں کے مطابق اداکارہ راکھی ساونت نے جلد شادی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ دیپک لال سے اگلے ماہ شادی کریںگی۔ راکھی نے سوشل اکاﺅنٹ پر اپنا شادی کا دعوت نامہ بھی شیئر کیاہے جسکے مطابق راکھی ساونت 31دسمبر کو امریکہ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔