Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اشرف غنی کے سابق مشیرحنیف اتمر صدارتی الیکشن لڑینگے

کابل... افغان صدر کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی حنیف اتمر آئندہ صدارتی انتخاب میں اشرف غنی کے خلاف حصہ لیں گے۔افغانستان کے بڑے علاقے میں طالبان کا کنٹرول قائم ہونے اور ملک بھر میں امن وامان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر افغان حکومت کے لئے صدارتی الیکشن چیلنج بن چکے ہیں۔ صدراتی ا نتخاب 20 اپریل کو ہونا ہے تاہم اس کے التو ا کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ انٹرویو دیتے ہوئے محمد حنیف اتمر نے کہا کہ افغانستان میں انسانیت اور خواتین کے بنیادی حقوق کو قائم رکھنے کی شرط کے ساتھ طالبان کے ساتھ مذکرات کے لئے تیار ہیں۔ ایسے کسی بھی اقدام کا خیر مقدم کریں گے۔سابق مشیر نے کہاکہ افغانستان میں امن و استحکام کے لئے طالبان کی حکومتی نظام میں واپسی کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ لیکن طالبان کا دور حکومت قبول نہیں ۔ واضح رہے کہ محمد حنیف اتمر کو افغان حکومت کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار دیا جاتا ہے ۔

شیئر: