بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے نئی فلم پانی پت کی شوٹنگ مکمل ہونے کی خبر دی ہے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق ارجن کپورنے اشوتوش گواریکر کی نئی فلم پانی پت میں کام کیاہے ۔ ارجن اس فلم میں سنجے دت او ر کریتی سینن کےساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم کی کہانی تاریخی واقعات پر مبنی ہے ۔یہ فلم اگلے برس ریلیز کی جائے گی۔