بی جے پی کے نئے انتخابی نعرے
لکھنؤ.... لوک سبھا کے انتخابات 2019 کی تیاریوں کیلئے بی جے پی نے اپنے نئے نعروں کی لسٹ تیار کرلی ۔ ساتھ ہی یو پی کے گائوں اورشہروں کی 8 لاکھ دیواروں کو ان نعروں سے رنگا جائے گا۔ہدف ہے کہ دسمبر تک یہ کام پورا کرلیا جائے گا۔ ریاستی بی جے پی کے صدر ڈاکٹرمہیندر ناتھ پانڈے اور ریاستی جنرل سیکریٹری (تنظیم) سنیل بنسل کے مطابق پارٹی نے 2014 کی طرح ’اب کی بار مودی سرکار‘جیسے نعروں کی طرز پرکئی نعرے تیار کئے ہیں۔ 2019 میں ایک بار پھرمودی سرکار، ’جن جن کا سنکلپ اٹل ‘پھر دیش میں کھلے کمل’ اور’سب کا ساتھ سب کا وکاس ‘جیسے نعرے شامل ہیں۔