Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین جانے والے مسافر سے منشیات برآمد

اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ائرپورٹ سیکورٹی فورس نے ملک سے باہر جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اے ایس ایف کے اہلکاروں نے نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر کو منشیات برامد کرکے گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق بحرین جانے والی نجی ائرلائن کی پرواز جی ایف 771 کا مسافر نعمان خان تلاشی کے دوران پکڑا گیا جس نے اپنے جسم کے ساتھ 870 گرام چرس چسپاں کر رکھی تھی۔ ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی چرس لاکھوں روپے مالیت کی بتائی جاتی ہے۔ بعد ازاں ملزم کو برآمد ہونے والی منشیات سمیت اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے، جہاں اس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔
 

شیئر: