Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردو اکیڈمی جدہ 21 دسمبر کو " یوم قومی تعلیم " بیادگار مولانا آزاد منائے گی

جدہ ( امین انصاری ) آزاد ہند کے پہلے وزیر تعلیم   امام الہند مولانا ابوالکلام آزادکے  130  ویں یوم پیدائش کے موقع پر اردو اکیڈمی جدہ کے زیر اہتمام ہر برس کی طرح امسال بھی " 18 واں یوم قومی تعلیم "  جدہ میں منایا جائے گا ۔پروگرام کو قطعیت دینے کیلئے اکیڈمی کے ارکان و ذمہ داران کا ایک اجلاس خازن حافظ  محمد عبدالسلام کے مکان پر  کارگزار  صدر شیخ  ابراہیم کی زیر نگرانی منعقد ہوا ۔  اجلاس میں بتایا گیا کہ اردو اکیڈمی جدہ اپنے قیام سے ہی طلباء  و طالبات میں اپنی مادری زبان اردو سے  رغبت پیدا کرنے کے لئے  نہ صرف  جدوجہد کرتی ہے بلکہ ہر سال دلچسپ پروگرام ترتیب دیتی ہے ۔ صدر  اردو اکیڈمی سید جمال اللہ قادری کی   ہدایت پر ارکان نے بتایا کہ 21 دسمبر 2018 ء کو یوم قومی تعلیم بیادگار مولانا آزاد ہر سال کی طرح ہندوستانی قونصل خانہ جدہ کے احاطہ میں منعقد کیا جائے گا۔ کم و بیش 16 مدارس کے طلباء   و طالبات کے  درمیان تقریری مقابلے  جات ، اردو اور انگریزی میں ہونگے ۔عوام میں مقبول تمثیلی  مشاعرہ بھی ہوگا۔ تمام شرکاء مقابلہ کو  توصیفی سند اور انعامات سے  نوازا جائے گا ۔  اجلاس میں  شرکت کرنے  والوں میں سلیم فاروقی ، محمد فہیم ،  سید محمد خالد حسین مندی ،  ناصر خورشید ،  محمد اسلم افغانی ، عبدالحق ہاشم ،   توصیف یوسف  خان ، محمد لیاقت علی خان   اور منور خان قابل ذکر ہیں ۔ اجلاس میں عمرہ پر آئے ہوئے انوارالعلوم ڈگری کالج کے سابق اسسٹنٹ پروفیسر ریاض علی خان نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جنہیں اکیڈمی کی جانب سے ان کی اردو  خدمات پر سپاسنامہ  اور  شال پوشی کرکے اعزاز  دیا گیا ۔ 
 

شیئر: