Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیسہ وراثت میں ملا، علیمہ خان

ٹوکیو...وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاہے کہ سخت سوالات اسلئے کئے جا رہے ہیں کیونکہ بریکنگ نیوز میں ہوں۔اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کا جواب سپریم کورٹ میں دوںگی۔جاپان کے دورے پر موجود علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پبلک ہولڈر نہیں بلکہ ایک عام شہری ہوں۔ عدالت جب بلائے گی تو جواب دونگی۔ مجھ سے پوچھا جا رہا ہے کہ پیسے کدھر سے آئے؟ یہ پیسہ نانا، دادا اور والدین سے وراثت میں ملا ہے،خود بھی کمایا ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ ہم میں آج تک کسی بورڈ ممبر نے پیسوں کو ہاتھ تک نہیں لگایا اور نہ زندگی میں کبھی غلط طریقے سے پیسہ کمانے کی کوشش کی۔ انہوںنے کہاکہ ان الزامات سے تکلیف کا احساس ہوتا ہے حتیٰ کہ ان کے والد پر بھی کرپشن کے الزامات لگائے گئے جو باعث تکلیف ہیں۔علیمہ خان کے مطابق ان کے والد نے ہمیشہ ایمانداری کا درس دیا اور رشوت لینا تو دور کی بات رشوت کبھی دی بھی نہیں۔ سوائے ایک ٹیلی فون والے کے، جسے وہ 100روپے دیتے تھے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ہمیشہ پیسہ جمع کرنے کی مخالفت کی ہے۔

شیئر: