شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ الجزائر و ماریطانیہ
ریاض...سعودی ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان جی 20میں شرکت کے بعد ارجنٹائن سے روانہ ہوگئے۔ جی 20 کے اجلاس ہفتے کو اختتام پذیر ہوگئے۔ مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ جی ٹوئنٹی کا آئندہ اجلاس جاپان اور 2020ءکا اجلاس سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوگا۔شہزادہ محمد بن سلمان آج الجزائر اور ماریطانیہ کے دورے پر روانہ گئے۔