پرینکا کی شادی میں ہالی وڈ ستارے
بالی وڈ اور ہالی وڈ میں فلموں سے شہرت کمانےوالی اداکارہ پرینکا چوپڑا کی شادی کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ خبر سامنے آئی ہے کہ پرینکا کی شادی میں ہالی وڈ ستاروں کو بھی دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔پرینکا نے ڈوائن جانسن دی راک اور اداکارہ لپیٹا کو مدعو کیا ہے ۔پرینکا دو فلموں میں دی راک کےساتھ اور لپیٹا کےساتھ ہالی وڈ فلموں میں کام کرچکی ہیں۔اس سے قبل میگھن مارکل جو اب پرنس ہیری کی اہلیہ ہیں ، ان کو بھی مدعو کئے جانے کی خبریں سامنے آچکی ہیں۔