Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئرپورٹس کے اطراف بلند عمارتوں کی تعمیر پر پابندی

   اسلام آباد... سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر میں ائیر پورٹس کے اطراف 15 کلومیٹر کی حدود میں بلند عمارتوں کی تعمیرات پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔سابق ائیر پورٹس کے چاروں اطراف 15 کلومیٹر کی دوری تک ہر قسم کی اونچی عمارتوں کی تعمیرات کنٹرول کرنے کا فیصلہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے رولز 68 سیکشن 3 مجریہ 1994 کے تحت کیا گیا ۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ اونچی عمارتیں تعمیر کرنے یا کسی بھی طرح کا انٹینالگانے پر پابندی ہوگی۔ کوئی شخص یا بلڈر عمارت تعمیر کرنا یا اس پر ممنوعہ اونچائی تک انٹینالگانا چاہتا ہو تو اس کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے این او سی لینا ضروری ہوگا۔بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طیاروں کی آمدورفت، لینڈنگ اور ٹیک آف کو محفوظ بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔ حفاظتی اصولوں کے تحت یہ پابندی لگائی گئی ہے۔

شیئر: