بوگس چیک جاری کرنے پر جرمانہ اور قید
ریاض ... سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کای نے فوجداری عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے بوگس چیک جاری کرنے پر محمد العتیبی پر15ہزار ریال جرمانہ، 4ماہ قید ،طاہر خورشید احمد پر 10ہزار ریال جرمانہ، 4ماہ قید، عادل الحربی پر 6ہزار ریال جرمانہ، 2ماہ قید ، حسین القحطانی پر 5ہزار ریال جرمانہ اور 5ماہ قید ، غزای العتیبی پر 5ہزار ریال جرمانہ ، عایض الصبیحی پر 4ہزار ریال جرمانہ، سعید الرصیص پر 3ہزار ریال جرمانہ اور 7ماہ قید، احمد مجرشی پر 2ہزارریال جرمانہ اور 4ماہ قید،حسن ابو حمید پر 2ہزارریال جرمانہ اور 4ماہ قید اور احمد مجرشی پر ایک اور معاملے میں ایک ہزار ریال جرمانے کی سزا نافذ کردی۔ ان سب کے خرچ پر انکی تشہیر بھی مقامی اخبارات میں کردی گئی۔