شاہین آفریدی کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو
ابوظبی: انجری کا شکار محمد عباس کو قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ سے شاہین آفریدی کو ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کا موقع مل گیا، بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر یہ اعزاز پانے والے پاکستان کے 236ویںکرکٹر بن گئے ہیں۔کم عمر نوجوان 18 سالہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پر قسمت ایسی مہربان ہوئی ہے کہ ایک ہی سال میں ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور اب ٹیسٹ میں بھی ڈیبیو کر لیا۔ محمد عباس کے اچانک زخمی ہونے کے باعث ابھرتے ہوئے دراز قد بو لر کو جو ٹیسٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل تھے انہیں ابوظبی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے کا موقع مل گیا۔رواں سال پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے یہ ساتویں کھلاڑی بن گئے ہیں ان سے قبل فہیم اشرف، امام الحق، عثمان صلاح الدین، بلال آصف، فخر زمان اور میر حمزہ نے بھی اپنا ڈیبیو کیا ہے اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔متحدہ عرب امارت میں ہی جاری پاکستان اے کے میچز میں اچھی کارکردگی پر شاہین آفریدی کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں